Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوامی نمائندوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی کو تشدد،گرفتاری اور عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینے کی صورت میں دھمکی دی گئی۔ عوامی نمائندوں کی زندگیاں،آزادی اور خاندان خطرے میں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں طیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کو فسطائی حکومت سے اپنی حفاظت کیلئے ہر قسم کے اقدامات لینے کا حق ہے ۔ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم اراکین کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام پتے ظاہرنہیں کریں گے۔ انشاء اللہ کچھ دوست عمران خان کےالزامات کے جواب دیں گے۔ آئندہ دنوں میں مزید بھی سامنے آئیں گے ۔ او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر کہتے ہیں کہ حکومت ہمیں نہ اکسائے اس اجلاس کی وجہ سے ہم انارکی نہیں چاہتے۔

Related posts

زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان ملاقات، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر اتفاق

Zaib Ullah Khan

دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر 3 لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ

Rauf ansari

مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment