Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شہروں رہائش پذیر متوسط طبقہ مہنگائی کا شکار ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ شہروں کا متوسط طبقہ مہنگائی کا شکار ہے۔ کمپنیوں نے گزشتہ سال 950 ارب روپے کا منافع کمایا وہ ان مشکل حالات میں اپنے ملازمین کو بونس دیں ۔

اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیم ایس ڈی پی آئی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا شکار شہری علاقوں کا متوسط طبقہ ہے ۔کمپنیوں نے کورونا کے باوجود بہت پیسہ بنایا ہے وہ منافع سے ملازمین کو حصہ دیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت پائیدار شرح نمو بڑھانے کیلئے صنعتی شعبے اور زراعت میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ درآمدات میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات اور اجناس کی قیمتوں میں عالمی منڈیوں میں اضافہ ہے۔

سیمینار سے خطاب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی پیک امور خالد منصور کا کہنا تھا کہ ایک سال میں سی پیک میں چالیس نئے سرمایہ کار لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ معاون خصوصی خالد منصور کا کہنا تھا کہ چین کی ٹیکسٹائل آئی ٹی اور زراعت کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جا رہا ہے۔

Related posts

اپنی باتوں پر قائم ہوں، سابق چیف جج گلگت بلتستان

Hassam alam

وزیراعظم شہباز شریف کی این سی او سی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت

Hassam alam

سیہون میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment