Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم نے الیکشن سے متعلق اپنی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے بھی فوری الیکشن کے حوالے سے اپنی تجاویز سے وزیراعظم کا آگاہ کردیا ۔ایم کیوایم کا کہنا ہے فریش مینڈیٹ لیا جائے زیادہ دیر کی تو بدنصیبی ہوگی۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیرامین الحق نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی تجاویز سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق امیر اور غریب میں تفریق رکھے ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ان مسائل کا حل ہیں ۔فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہوگی۔ایم کیوایم نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کہا کہ یہ ایک ہفتہ میں ہوسکتی ہیں۔مشکل حالات ہیں ہمیں ریاست کو دیکھنا ہے یا سیاست کوریاست کو بچانے کی خاطر مشکل فیصلے لینے چاہیں، سیاست کی قربانی دینا ہوگی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے آخر میں حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ہمارے پاس دو آپشن تھے ۔اعتماد یا عدم اعتماد۔ انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت ، توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کی تجویز دی اور کہاکہ اس سے بحث ختم ہوجائے گی ۔

Related posts

پانامہ اور اقامہ ڈرامے کے فنکارایک جگہ جمع ہوئے، رانا ثنااللہ

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ نے مثالی فیصلہ دیا،وفاقی وزراء

ibrahim ibrahim

توہین عدالت، عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

Nehal qavi

Leave a Comment