Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب چار سال سے نہ کسی دباؤ میں تھا نہ ہے نہ لایا جا سکتا ہے

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب چار سال سے نہ کسی دباو میں تھا نہ ہے نہ لایا جا سکتا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیب انسداد بدعنوانی کا ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران نیب نہ ہی کسی کے دباؤ میں تھا اور نہ کسی کے دباؤ میں ہے، نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے، جس کا واضح ثبوت نیب ریفرنسز میں 1405 ملزمان کو سزائیں سنانا اور جرمانہ عائد کرنا ہے۔،

اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے موجودہ قیادت کے دور میں نیب نے ملزمان سے 584 ارب روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر برآمد کئے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کے مقدمات میں سزائیں کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ٹھوس اور موثر شہادتوں اور شواہد کی ضرورت ہوتی ہیں، وائٹ کالر کرائم میں ٹھوس اور موثر ثبوتوں کو اکھٹا کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا۔

Related posts

پی ٹی آئی نے فیس سیونگ کیلئے ڈیل کی درخواست کی، مریم نواز

Rauf ansari

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے، سراج الحق

Hassaan Akif

کیمرون میں فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، 8 افراد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment