Urdu
تازہ ترین کھیل

ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد : ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔ اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پندرہ اور ون ڈے سیریز کیلئے سترہ کھلاڑی شامل ہیں ۔ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

17 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو جگہ ملی ہے، عبداللہ شفیق بطور ریزرو ساتھ موجود رہیں گے۔

منصور رانا کو منیجر اور ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور شاہد اسلم بطور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ہمراہ ہوں گے۔ فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نجیب سومرو ٹیم ڈاکٹر اور احسن افتخار ناگی ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر مقرر کیے گئے ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ عمران سیکورٹی منیجر اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کی تعداد کم کرنے کی وجہ سے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو شامل نہیں کیا گیا۔ انجری کے بعد نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا ہے۔

Related posts

تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

الیکشن کمیشن اجلاس، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عبوری رپورٹ پیش

Rauf ansari

پی ڈی ایم پاکستان کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی

Hassaan Akif

Leave a Comment