Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

این سی او سی کی آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اہم اجلاس میں آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت دے دی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کورونا وائرس کے کم ہوتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر این پی آئیز نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں پابندیاں واضع نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے انڈور اجتماعات میں شرکاء کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کی اجازت دے دی اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی۔ ادارے نے ریلوے میں دوران سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی ہے، اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی۔

Related posts

آرمی چیف کا کمانڈ اینڈا اسٹاف کالج اور کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

Rauf ansari

سونے کی قیمت میں1600روپے کا اضافہ

Nehal qavi

مسلح افواج کوسیاسی گفتگومیں گھسیٹنےکی کوششیں کی جارہی ہیں ،آئی ایس پی آر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment