Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافےسے 57 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد: اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں تیسرے سال بھی گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ۔ ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافےسے 57 لاکھ ہو گئی جبکہ گھوڑوں کی تعداد 4 اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ ہے۔

پاکستان میں گدھے بڑھ گئے ۔گدھوں نے تعداد میں اضافے کی دوڑ میں گھوڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ، ایک سال کے دوران ملک میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد رواں مالی سال گدھوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی ہے جو گذشتہ مالی سال 56 لاکھ تھی۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گھوڑوں کی تعداد تیسرے سال بھی چار لاکھ ہی رہی۔ خچروں کی تعداد بھی 2 لاکھ سے تجاوز نہ کرسکی۔سروے کے مطابق پاکستان میں لائیو اسٹاک میں 3.26 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 24 لاکھ سے 4 کروڑ 37 لاکھ ہوگئی جبکہ بھیڑوں کی تعداد 3 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 19 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ بکریوں کی تعداد 22 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 3 لاکھ سے 8 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی۔

Related posts

شوکت ترین سنجیدہ ہیں تو آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کریں، بلاول

Rauf ansari

کراچی کا موسم گرم،آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

ibrahim ibrahim

ایئر چیف سے سوئس سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment