Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

او آئی سی اجلاس میں 140قراردادوں پر اتفاق رائے ہوا، وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود نے او آئی سی اجلاس کے اختتام پر او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں 140قراردادوں پر اتفاق رائے ہوا ۔ مسئلہ کشمیر پر بھرپور قرارداد سامنے آئی جبکہ افغانستان کیلئے قائم فنڈ کے چارٹر پر دستخط ہوئے۔ اسلام آباد اعلامیے میں فلسطین، کشمیر ، افغانستان فنڈ جبکہ اسلاموفوبیا کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا ذکر ہے۔

اسلام آباد میں جاری دو روزہ او آئی سی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری جسے اسلام آباد اعلامیہ کا نام دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد اعلامیے میں اتحاد انصاف اور ترقی کیلئے شراکت کے موضوع کو شامل کیا گیا ۔فلسطین کشمیر اور دیگر چیلنجز کا بھی ذکر جبکہ غیر او آئی سی ممالک میں مسلم اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ بھی درج کیا گیا۔

اعلامیے میں رواں سال کے آخر یا اگلے سال تنازعات کو روکنے اور امن کیلئے طریقہ کار طے کرنے کیلئے وزارتی اجلاس منعقد کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ افغانستان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ فنڈ کے فعال ہونے کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔ اسلام آباد

اعلامیے میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی فیصلے کے مطابق 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کے طور پر منانے اور خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کای گیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 800 سے زائد وفود پاکستان آئے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے 140 قراردادیں سامنے آئیں جن میں سے 20 قراردادیں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئیں ان اہم قراردادوں میں کشمیر افغانستان اسلاموفوبیا فلسطین یوکرین اور پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے تھیں ۔

شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں پابندیاں نرم اور افغانستان کیلئے قائم فنڈ فعال ہو گیا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر نہ صرف بھرپور قرارداد آئی بلکہ قراردادوں سے بڑھ کر ایکشن پلان مرتب کیا ہے اور اتفاق رائے ہوا ہے کہ کشمیر کی صورت حال کی نگرانی ہو گی۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طہ نے کہا کہ افغانستان پر قائم فنڈ میں نائجیریا سے 1 ملین ڈالر کی رقم موصول ہو گی اور افغانستان پر خصوصی نمائندے کا بھی تقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر پر مفصل گفتگو ہوئی اور کشمیر پر ہماری حمایت پاکستان کے ساتھ ہے حق استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے ۔

حصین ابراہیم طه نے کہا کہ افریقی ممالک کے مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا اور افریقہ کیلئے بھی نمائیندہ خصوصی کا تقرر کیا گیا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ مسلمان اقلیوں کے حوالے سے بھی قرارداد منظور کی گئی ہے اور یوکرین میں مؤثر کردار ادا کرنے پر بھی اور چین نے بھی اس حوالے سے ہماری حمایت کی ہے۔

Related posts

روس کے دورے میں نا تو کوئی معاہدہ ہوا نا مفاہمتی یادداشت، سعید غنی

ibrahim ibrahim

پیپلزپارٹی نے 13 سالوں میں کراچی کو کچھ نہیں دیا

Hassam alam

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج ہو گا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment