Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن نے اسد قیصر کو مشترکہ اجلاس سے متعلق تشویش سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کرکے مذاکرات کی بجائے مشترکہ اجلاس بلانے پرتشویش سے آگاہ کیا۔

متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کنوینر ایاز صادق کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بجائے اجلاس بلانااسپیکر آفس کی توہین ہے۔ ہم نے اسپیکر سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کی دعوت دی تھی تو دوسری طرف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیا گیا۔

جے یو آئی کی چیف وہب شاہدہ اخترعلی کا کہنا تھا اسپیکر کے خط کا ہم نے مثبت جواب دیا تھا لیکن اب تمام بل مشترکہ اجلاس میں لے کر جا رہے ہیں۔ اب سپیکر کے خط کی حیثیت پر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی نے دعویٰ کیاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کوبھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بارے کوئی علم نہیں۔

Related posts

سرگودھا میں پی ٹی آئی اج میدان سجائے گی

Nehal qavi

ایوان میں صدرعارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ

Rauf ansari

پیٹرول بم چلا کرعام آدمی کے ساتھ دہشت گردی کی گئی

Hassam alam

Leave a Comment