Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہ آسکی ۔ گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

ادارہ شماریات نے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا۔ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 ،دال ماش کی قیمت میں 7 اور دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا،ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی آئی۔

Related posts

ملتان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے گھی اور آٹا غائب، عوام پریشان

Hassam alam

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کیخلاف ایف آئی آر خارج کردی

Hassam alam

وزیرِ اعظم کی یکم مئی سے ملک میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت

Hassam alam

Leave a Comment