Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوام کا سمندر اس حکومت کوبہا کرلے جائے گا، عمران خان

صوابی:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہاہےکہ فوری عام انتخابات نہ کرائےگئےتواسلام آباد میں عوام کاسمندر آئےگااورامپورٹ حکومت کوبہا کرلےجائے گا۔

صوابی میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہ کروائے تو عوامی سمندر موجودہ حکومت کو بہا کر لے جائے گا ۔ میرے خلاف یہ سب اکھٹے ہوگئے ڈیزل اور اسٹوجز ان سب کی سیاست کا جنازہ اکھٹا نکلے گا۔

عمران خان نےکہا کہ ایف آئی اے پر ایک قاتل کوبٹھادیاگیا۔ڈاکٹررضوان نے شہباز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیں تو اس کا ہارٹ فیل ہوگیا۔بعد میں بتائیں گےکہ اسے کونسا زہر دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کےساتھ اب وہی ہو گا جوایم کیو ایم نے کراچی میں آپریشن کرنے والے پولیس والوں کےساتھ کیا۔

متحدہ کی کارروائیوں کے بعدآج تک سندھ پولیس اپنے پیروں پرکھڑی نہیں ہوسکی۔عمران خان نے کہا کہ اس وقت ساٹھ فیصدکابینہ تو ضمانت پر بیٹھی ہے۔عمران خان نےکہاکہ شہبازشریف اور ان کے بیٹے پر ایف آئی اے کے چوبیس ارب کے کیسز ہیں۔یہ بھی کہا کرائم منسٹرکابھائی اس وقت عدالتی مفرورہے۔

Related posts

لیگی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ عمران نے کروایا، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

پاکستانی نوجوانوں میں دنیا کا ہر میدان فتح کرنے کی صلاحیت موجود ہے

Hassam alam

نیوزی لینڈ نے اچانک پاکستان کا دورہ ختم کرنے پر پی سی بی کو معاوضہ ادا کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment