Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا سابق چیف جج جی بی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکااعلان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم کےانکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا شمیم کے انکشافات پر قانونی کارروائی کیلئے بھی مشاورت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف اور طارق فضل چوہدری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جسٹس ریٹائرڈ رانا ایم شمیم کےانکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ لیجانے کا اعلان کیا ۔شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے بغیرکسی دباؤ کے حلفیہ بیان جاری کیا ہے۔ پاکستان کےعوام کوبھی سچ پتہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں مداخلت ہوتوکیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ ۔اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟۔ نوازشریف کو ایک تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ۔نوازشریف کے کیس میں سپریم کورٹ کا جج مانیٹرنگ جج مقرر کیا گیا۔حقیقت واضح ہوگئی ہے عمران خان کیسے آیا ؟۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے جبکہ دیگر قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے۔ خواجہ آصف سپریم کورٹ سے از خودنوٹس لینے کی اپیل کردی۔

Related posts

سازش نہیں عوام عمران خان کے خلاف ہوگئی ہے۔ شرجیل میمن

Zaib Ullah Khan

میکسیکو: گورنر آفس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد

Hassam alam

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

Hassaan Akif

Leave a Comment