Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدرمملکت نے مشترکہ اجلاس سے منظور31 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ اجلاس سےمنظور شدہ اکتیس بلوں کی منظوری دے دی ہے۔منظور کیے گئے تمام بل سترہ نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہوئےتھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ اجلاس سے منظور شدہ 31 بلوں کی منظوری دے دی۔31 بل 17 نومبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہوئےتھے۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بلوں کی توثیق کردی

صدر عارف علوی نےپرائیوٹائزیشن کمیشن، پورٹ قاسم اتھارٹی بل ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن بل،کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ بل، کووڈ 19 بل، اینٹی ریپ بل،اسلام آباد چیریٹی رجسٹریشن بل، رینٹ ریسڑکشن بل، انسداد کرپشن بل کی منظوری دی ۔

صدر مملکت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، کمرشل اور انڈسٹریل مقاصد کیلئے قرضوں کا بل ،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن بل، اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل ،امیگریشن بل، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز بل ،گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل، کمپنیز ترمیمی بل اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل اور نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل کی منظوری بھی دی ۔

صدر عارف علوی نے مسلم فیملی لاء دوسرا ترمیمی بل،جسمانی تشدد کے خلاف بل اور عالمی عدالت انصاف بل ،مالیاتی ادارے محفوظ ٹرانزیکشن ترمیمی بل ،یونیورسٹی آف اسلام آباد، الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل ،حیدر آباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز بل بھی منظور کیا ۔

Related posts

پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار لوکل گورنمنٹ نظام ترتیب دیا، وزیراعظم

Rauf ansari

سیاسی عدم استحکام ، فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

Hassam alam

تئیس مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی ہے، مولانافضل الرحمان

Hassaan Akif

Leave a Comment