کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔
آج صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔ دو ہزار روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کے اضافے سے 1لاکھ6 ہزار 310روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ 2 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1860ڈالرپر آگیا ہے ۔
