کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار تین سو روپے روپے کابڑا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ انتیس ہزار ایک سو روپے پر پہنچ گیا۔
ڈالر کےبعدسونےکی قیمت میں 3ہزار 300 روپےکابڑااضافہ دیکھا جا ریا ہے ۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 3ہزار 300 روپےکےاضافے سےفی تولہ سونا1 لاکھ29ہزار100روپےکاہوگیا جبکہ 10گرام سونےکی قیمت2 ہزار829روپےکےاضافےسے1 لاکھ 10ہزار682 روپےہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 38 ڈالرکےاضافےسےفی اونس سونا1863ڈالرکاہوگیا۔