Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چینی کی قیمت 43 روپے کم ہوگئی ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں 43 روپے کی کمی آچکی ہے تاہم میڈیا پر خبر نہیں آئی ۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ منفی میڈیا کا جعلی خبروں کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس کے لیے نئے قوانین ضروری ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر مسابقتی کمیشن نے کیا ہےاور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہیں اب عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔

Related posts

رنبیر عالیہ کی شادی، 200 گارڈز اور ڈرونز کی نگرانی

Hassam alam

وزارت داخلہ کی اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست

Rauf ansari

ملک کے تمام مکاتب فکر ومذاہب کے اسکالرز کا سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment