Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24گھنٹے میں طلب کر لیا

‏اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24گھنٹے میں طلب کر لیا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا، صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو۔

Related posts

عمران خان کی تقریر میں غنڈہ گردی چھلک رہی تھی، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو خط

Hassam alam

پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی پروپیگنڈا مستردکردیا

Rauf ansari

Leave a Comment