Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا عالمی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی نقل و حمل کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے عالمی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا بنیادی سبب قرار دیا۔

شہباز شریف نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے اعلی کوالٹی کا کوئلہ ڈالرز کی بجائے روپوں میں درآمد کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر صرف ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے درکار کوئلے کی افغانستان سے درآمد پر امپورٹ بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی۔

شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کوہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے موثر نظام وضع کریں، تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کر کے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف پہنچایا جاسکے۔

وزیر اعظم نے وزارت ریلوے کو بھی ہدایت کی کہ وہ افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک جلد از جلد ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے درآمدی عمل کو تیز تر بنانے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تمام متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

Related posts

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی

Hassaan Akif

مودی سرکار کا جبر، کشمیری طلبا پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم

Nehal qavi

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment