اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔وزیراعظم سیکورٹی امور پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے۔وزیراعظم سیکیورٹی امور پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے باعث کل ہونےوالا وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس نہیں ہوگا۔
