Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اصل مجرم حکومت ہے نیب صرف ایک آلہ کار ہے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اصل مجرم حکومت ہے نیب تو صرف ایک آلہ کار ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ وہ آج ثاقب نثار کی لیکڈ آڈیو پر پریس کانفرنس کریں گی۔نیب حکومت کا ایک آلہ کار ہے۔ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔عدالت میں جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو نیب کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں تو نیب جواب کہاں سے دے۔ التوا کی درخواست نہیں کررہی میرے کیس میں التواء نیب مانگ رہا ہے۔ یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التواء مانگا جائے۔ میرے وکیل عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی کے 700 افراد کی گرفتاری کا منصوبہ بنالیا، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

فل کورٹ کے حوالے سے ابھی دیکھیں گے،چیف جسٹس

ibrahim ibrahim

حکومت کا پیکا ایکٹ سے متعلق اپیل واپس لینے کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment