Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سینیٹ آف پاکستان، سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کو متحرک بنانے میں اہم کردار رہا۔ صادق سنجرانی نے پارلیمانی سفارتکاری میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سینیٹ آف پاکستان کی سال 2021-22 سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی سفارتکاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی سو فیصد حاضری رہی۔ ایوان میں موجودگی یقینی بنانے میں اپوزیشن ارکان کا دوسرا اور تیسرا نمبر رہا۔

ایوان بالا میں سب سے زیادہ 8گھنٹے سے زائد وقت بولنے کا اعزاز بھی قائد ایوان کو حاصل ہوا ۔ ایوان میں اظہار خیال کرنے میں سینیٹر مشتاق دوسرے جبکہ رضا ربانی تیسرے پوزیشن پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر عرب ممالک کی چار نمایاں شخصیات پاکستان آئیں۔ 23 سفراء اور غیر ملکی پارلیمانی شخصیات نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 16 سے زائد پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھجوائے۔ سینیٹ پر اعتماد کے باعث 1100 سے زائد پبلک پٹیشن دائر کی گئیں۔ تاہم چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر 183 پیٹیشنز نمٹائیں گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال بھر میں ایوان بالا میں 14 آرڈیننس پیش کئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 58 بلز موصول ہوئے جس میں 27 پاس کئے گئے۔ جبکہ پورے سال میں 158 قرادادیں، 238 تحاریک پیش کی گئیں۔ 158 توجہ دلاؤ نوٹسز، 6 تحاریک استحقاق بھی جمع کرائی گئیں۔

پورے سال سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی مایوس کن کارکردگی رہی۔ یوسف رضا گیلانی ایوان میں کسی محاذ پر بھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔

Related posts

کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی

Hassam alam

پاکستان کی پہچان ارفع کریم کی 27ویں سالگرہ

ibrahim ibrahim

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

Hassam alam

Leave a Comment