Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسٹیٹ آفس نے سابق وزیردفاع سے گھر خالی کرانے کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: اسٹیٹ آفس نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے گھر خالی کرانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری احکامات پر عملدرآمد کے لیے ٹیمیں روانہ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق خط میں لکھا گیا کہ منسٹر انکلیو میں واقع بنگلہ نمبر 28 دسمبر 2018 میں پرویز خٹک کو الاٹ کیا گیا، پرویز خٹک کابینہ تحلیل ہونے کے 15 دن تک رہائشگاہ رکھ سکتے تھے۔

خط میں کہا گیا کہ بنگلہ نمبر 28 وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع کو الاٹ کیا گیا تھا، بنگلہ نمبر 28 کو پرویز خٹک سے فوری طور پر خالی کروایا جائے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا موقف ہے کہ گھر خالی کروانے کے اختیارات اسٹیٹ آفس کے پاس ہیں، ضلعی انتظامیہ جہاں لاء اینڈ آڈر کا مسلئہ بنے گا مدد کی جائے گی۔

Related posts

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کے پاس موجود خط سے لا علمی کا اظہار کر دیا

Hassam alam

پی ایس ایل 7: قلندرز کو شکست دے کر سلطانز نے فائنل میں جگہ بنالی

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی آزادی مارچ: لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment