Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مودی سرکار سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزاد جموں و کشمیر کے ہم منصب سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی جس میں کشمیر کی ترقی ، مجموعی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور صدر آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ملاقات مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کیا ۔پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر موثر انداز میں اجاگر کررہا ہے ۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ مودی کی انتہا پسند اور مسلم مخالف حکومت سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں ۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے ۔بھارت میں مسلمانوں کے ثقافتی ورثے کو مٹایا جارہا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔حکومت آزاد جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی ، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پر عزم ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹننگ کا عمل جاری

ibrahim ibrahim

ملک پر نااہل حکمران مسلط ہے، مولانا فضل الرحمان

Hassaan Akif

ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے

Rauf ansari

Leave a Comment