سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ میں مقامی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے آج انہوں نے کارکنوں اور لیڈرشپ کو گرفتار کیا، سب نے دیکھا سیالکوٹ میں کیا ہوا، کیا کسی کو اس طرح روکاجاسکتاہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں 2وزیراعظم اور2وزیرخارجہ ہیں، انکا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں جعلی وزیراعلیٰ ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ کے دورہ لندن پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ماضی میں بانی متحدہ پوری سینٹرل کمیٹی کو لندن بلا لیا کرتا تھا، یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جس نے پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیا ہے۔
نئی حکومت کے آتے ہی بڑھتے ہوئے معاشی مسائل پر فواد چوہدری نے طنز کیا کہ ملک پر مسلط ڈاکو پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔