Urdu

سیالکوٹ: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر بندکمروں میں مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے، میں نے ممکنہ ذمہ داروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کروادی ہے، مجھےکچھ ہوا تووہ ویڈیو قوم کے سامنے آئے گی اور ایک ایک غداربےنقاب ہوگا۔

سیالکوٹ میں جلسہ سےخطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہا ویڈیواس ریکارڈ کرائی ہےکہ اس بار تمام غداروں کی شکلیں قوم کے سامنے آئیں۔

عمران خان کہ تینوں چوہو سن لو، ہم اسلام آباد کی جانب پرامن لانگ مارچ کریں گے، آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ گیدڑ نواز، نہ مجرم شہباز اور نہ ہی اس کا مجرم بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے ، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، کسی نےروکا تو اسے چھپنے کی کی جگہ نہیں ملے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نواز شریف بزدل ہے، بیماری کا جھوٹ بول کرملک سے بھاگا، پاکستانیوں کو بزدل نوازشریف نےسیالکوٹ میں پی ٹی آئی کو بڑےگراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی، نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔

عمران خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی، شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو بیس مئی کے بعد کال دوں گا ، آپ لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔

Related posts

اپنا گھر بنانے کیلئے 38ارب روپے کے قرضے فراہم کیے،عمران خان

Rauf ansari

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

Rauf ansari

ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس بھیک مانگنےنہ جائیں

Hassam alam

Leave a Comment