پشاور دھماکے کے دہشتگردوں کی مکمل معلومات موجود ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہوں۔سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ قائم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے۔ پوری طاقت کے ساتھ دہشتگردوں کا پیچھا کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More