Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، بچوں کی طرح بہانے بنارہا ہے، مریم نواز

گجرات: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہے کہ عمران خان ایک اور جھوٹ گھڑ کر لے آیاکہ میری جان کو خطرہ ہے، جب حکومت میں بیٹھ کر روز مہنگائی کررہے تھے تو جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا، جب کوئی بچہ امتحان کی تیاری نہیں کرتا تو بہانے بناتا ہے، عمران خان بھی بچوں کی طرح بہانے بنارہا ہے۔

گجرات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کرے کہ عمران خان تم زندہ رہو اور نوازشریف کی کامیابیاں دیکھو، عمران خان کسی حادثے کا انتظار مت کرو، ویڈیو کو سامنے لاؤ، میں ضمانت دیتی ہوں، نوازشریف تمہیں سیکیورٹی دے گا،

مریم نواز نے کہا آج ڈالر نظر آرہا ہے، جب تم نے ڈالر کو 105 سے 174 روپے تک پہنچادیا اس وقت تمہارا ضمیر کہاں تھا، مہنگائی کرنے والا کہتا ہے کہ مہنگائی ہوگئی، تو یہ خود اپنے خلاف چارج شیٹ پیش کرتاہے، مہنگائی کا سوال چارسال تک حکومت کرنے والے سے ہوگا یا چار ہفتے والی حکومت سے ہوگا،

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبرز ہی بلاک کردیے، عمران خان تمہارا رونا بتارہا ہے کہ تم نے نمبر بلاک نہیں کیا بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کردیا ہے، عمران خان جب ووٹ مانگنے جائے گا تو آواز آئے گی، رونگ نمبر، عمران خان بال تمہارے ہاتھ سےنکل چکی ہے، اب تمہارا کھیل ہمیشہ کے لیے ختم شد۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کردیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا، خودکشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، عمران نیازی تم نے تو خودکشی نہیں کی لیکن تمہاری پالیسیوں کی وجہ سے غریبوں نے خودکشی ضرورت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، اگر اسے روکا نہ گیا تو یہ پاکستان کی معیشت کو کھا جائے گا، عمران خان نہ کشمیر کا ترجمان بن سکا، نہ پاکستان کا ترجمان بنا، یہ صرف فرح گوگی کا ترجمان بنا، انہوں نے کہا عمران خان اگر اپنے جھوٹ سے باز نہیں آیا تو عدالت کیا جیلوں کے دروازے بھی کھولنے پڑے تو کھولیں گے۔

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے چینی 70 روپے کلو کرنے کے ساتھ ساتھ آٹا اور گھی بھی سستا کرنے کا اعلان کیا۔

Related posts

عوام کو اپنے حقوق کیلئے قربانی دینا ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

Rauf ansari

مقامی اورعالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Rauf ansari

فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دے دیا

Rauf ansari

Leave a Comment