Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں ایمرجنسی کا کسی بھی سطح پر کوئی امکان نہیں ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا کسی بھی سطح پر کوئی امکان نہیں ہے۔ فنانس بل پر اپوزیشن کے 12 ممبرز کم ہوئے اگر عدم اعتماد لائے تو 26 کم ہوں گے ۔ شہباز شریف عمران خان کیلئے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہے۔ اپوزیشن ان کا کچھ نہ بگاڑ سکی ۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی ہے۔دو کی جگہ تین مارچ کرلیں تاہم ناکامی ان کا مقدر ہے۔23 مارچ کی پریڈ میں اپوزیشن کے احتجاج سے زیادہ دنیا ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ فون کال آنے سے منی بل منظور ہوا جبکہ یہ خود پوری اسمبلی چھانگا مانگا لے گئے تھے۔دنیا میں ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جس نے حکومت گرانے کے بجائے لندن بھاگنے میں محنت کی ہے۔یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔آئی ایم ایف کے پاس پہلی بار نہیں گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب نہ ڈھیل ہورہی ہے نہ ڈیل۔ ضمنی بجٹ میں ان کے بارہ ارکان کم ہوئے عدم اعتماد لائے تو پچیس کم ہوجائیں گے۔ ملک میں مختصر مدت کی ایمر جنسی کا کوئی امکان نہیں ۔اپوزیشن نہ حکومت کا کچھ بگاڑ سکی نہ ہم اپوزیشن کا کچھ بگاڑ سکے ۔

Related posts

ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ ہے لیکن یہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہو رہا

Hassam alam

حصص بازار میں مندی، 100 انڈیکس 44ہزارکی حدگنوا بیٹھا

Rauf ansari

وزیراعظم کا 28 ارب روپے ماہانہ ریلیف پیکج کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment