عوام کے مطالبے پر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آئی، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ‏ہماری لڑائی اقتدار کے لئے نہیں بلکہ مہنگائی سمیت عوام کو در پیش تمام مسائل کے خلاف ہے ۔حکمران سمجھتے ہیں عدم اعتماد کی وجہ سے لوگ مہنگائی بھول گئے ہیں۔

پی پی رہنما شیری رحمان نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی عوام نہیں حکمران بھولے ہیں۔گزشتہ ہفتے بیس اشیائے ضروریہ کہ قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن وزیراعظم کہتے ہیں وہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں کم کرنے نہیں آئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یقیناً آپ آلو ٹماٹر کی قیمتیں کم کرنے نہیں آئے۔ آپ بجلی کی قیمتوں میں باون فیصد اور گیس کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد سے زائد اضافہ کرنے آئے ہیں۔آپ پیٹرول کی قیمتیں پچانوے روپے لیٹر سے ڈیڑھ سو روپے فی لیٹر کرنے آئے ہیں۔ آپ قرض اتارنے نہیں پچیس ہزار ارب کے مزید قرضے لینے آئے ہیں۔ آپ ڈالر ایک سو اسی روپے کرنے آئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More