Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

استحکام کے ذمہ داروں نے دھاندلیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنایا، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ استحکام کے ذمہ داروں نے دھاندلیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنایا۔ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومتیں ہیں۔انہوں نے تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو آپ نے خیبرپختونخوا کا نتیجہ دیکھ لیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور مثبت سیاست کی بات کرتے ہیں۔ ہم پرامن سیاست، آئین اور مستحکم پاکستان کی بات کرتے ہیں۔پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کے خلاف حکومت کی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں۔ انہیں پیار سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان سازشوں سے باز آجائو کیونکہ آپ کبھی مدارس کو ختم نہیں کرسکتے ہیں ۔ یہ کہتے ہیں مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ ہم قومی دھارے میں آنے کے لیے تیار ہیں آپ خود کو اسلامی دھارے میں لے آئیں۔ قومی دھارے سے ہم نہیں آپ باہر ہیں۔

Related posts

گیم چینجر خود پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، شیخ رشید

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے

Nehal qavi

Leave a Comment