Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مبینہ دھمکی آمیز خط کابینہ اجلاس میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد:وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سازشی خط کے مندرجات پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔کابینہ اراکین کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرومٹر پر دکھایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے مبینہ سازشی خط کے مندرجات پر کابینہ کو اعتماد میں لے لیا ۔ اجلاس میں خفیہ مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کابینہ اراکین نے خط پرقومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس بلانے کی تجویز دی ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی ذات کی بجائے ملکی مفاد کی سیاست کی۔ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے ۔آخری بال تک لڑوں گا اور ان کو گراونڈ سے باہرنکالوں گا کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ مراسلہ کے متعلق عسکری قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ دکھا کر خط کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیل کردیا گیا۔

Related posts

وھیل کے منہ میں پھنسنے کی حیرت انگیز کہانی

Hassam alam

کراچی کا موسم گرم،آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

ibrahim ibrahim

سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش، ملک عدنان کی وزیراعظم سے ملاقات آج ہوگی

Hassam alam

Leave a Comment