Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی، محرم الحرام کے جلوسوں کے لیئے تین روزہ ٹریفک پلان جاری

محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے تین روزہ ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے، جلوس کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی کھڑی کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کومتبادل راستوں سے گذارا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق آٹھ محرم کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گا، سرشاہ نوازبھٹو روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، الطاف حسین روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار اور نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادرپرختم ہوگا۔

نو محرم کا جلوس امام بارگاہ مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس کے شرکا دوپہر بارہ بجے نشتر پارک پہنچیں گے، مجلس ہوگی بعد میں جلوس سرشاہ نواز بھٹو روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، الطاف حسین روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار اور نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔

عاشورہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا، یہ جلوس بھی سرشاہ نواز بھٹو روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، الطاف حسین روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار اور نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے دوران شہر کی جانب آنے والے ٹریفک کو انکل سریا چوک سے نشترروڈ موڑا جائے گا۔ ضلع سینٹرل سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کونیوایم اے جناح روڈ سےگذرنے کی اجازت ہوگی سپرہائی وے کا ٹریفک، لیاقت آباد نمبر دس سے حبیب بینک چورنگی اور شیرشاہ سے ہوتا ہوا ماڑی پورروڈ جاسکےگا۔ پاس کے بغیر کسی بھی گاڑی کو مذکورہ روٹ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related posts

سعید غنی کی سرپرستی میں ایک بڑا نیٹ ورک چل رہا ہے

Hassam alam

عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے، شہباز شریف

Hassam alam

سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment