Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تین چوہے میرا شکار کرنے کیلئےاکٹھا ہوئے ہیں، عمران خان

سوات:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ جو تین چوہے میرا شکار کرنے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں میں ان کا شکار کرکے دکھاؤں گا۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈرامہ باز شوبازشریف سوٹ بوٹ اس لیے پہنتا ہے کہ جب غیر ملکی سفیروں سے ملتا ہے تو کہتا ہے کہ میں بھی آپ کی طرح ہوں۔میں بھی آپ کی طرح انگریزی بولتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلامو فوبیا پر کبھی بات نہیں کی اور وہ ہر حکومت میں شامل ہوتے رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دین کے نام پر سیاست کی ہے جبکہ نواز شریف پرچیاں لے کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے وہ ایک پرچی اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی ساتھ رکھ لیتے۔ کیا کبھی سابق حکمرانوں نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا پر بات کی ؟

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگتی ہیں۔ عمران خان نے کہا بیس بیس کروڑ روپے ایم این ایز کے ضمیر کی قیمت لگائی جارہی ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کیا آئین ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟۔

Related posts

او آئی سی اجلاس، اسلام آباد میں پیر 20 دسمبر کو عام تعطیل کا فیصلہ

Rauf ansari

امریکی صدر کی یورپی اتحادیوں سے یوکرین میں کشیدگی پرگفتگو

ibrahim ibrahim

کس کو کونسی وزارت ملی ہے؟

Hassam alam

Leave a Comment