Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے معاملے پر کابینہ میں بات چیت ہوئی ہے۔ مالی کرپشن نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے اسکور کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیچے کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کا معاملہ کابینہ میں زیر بحث آیا ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا مختلف کرائی ٹیئریا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں فنانشل کرپشن شامل نہیں ہے بلکہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے اسکور کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نیچے کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے مردم شماری کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ مردم شماری دسمبر میں مکمل ہو گی جبکہ اپریل اور مئی میں نتائج آ جائیں گے۔ جنوری میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا آغاز کر سکے گا۔ اگلا الیکشن نئی مردم شماری پر ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کرمنل لاء کی منظوری دی ہے۔ ہرکرمنل کیس کا فیصلہ 9 ماہ کے اندر کرنا لازمی ہو گا۔ اگر نو ماہ سے زائد کیس جاری رہے گا تو جج چیف جسٹس کو وجوہات سے آگاہ کرے گا۔ اگر پراسیکیوٹر اور جج کی غلطی ہوئی تو دونوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے ‘بیل‘ لینے کے اختیارات بڑھائے جارہے ہیں۔ ایس ایچ او کی تعلیم بی اے ہوگی۔ بی اے سے کم تعلیم والے کو ایس ایچ او نہیں لگایا جائے گا جبکہ پراسیکیوشن کا اختیاربھی بڑھایا جارہا ہے۔ پولیس نے چالان پہلے 14 دن کے اندر دینا ہوتا تھا۔ پولیس چالان کی مدت کو اب 40 دن کردیا گیا ہے۔ چیک ڈِس اونر کیس میں ضمانت کو لازمی کر دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ تھا شہبازشریف، آصف علی زرداری کیس کو براہ راست دکھایا جائے تاکہ لوگوں کوپتا چلے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں کیسے پیسے آئے۔ شریف برادران، زرداری، نورمقدم کیس کو اوپن دکھانے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا آیا تھا تو لگتا تھا کہ بہت بڑا بحران جنم لینے والا ہے لیکن اس وقت بھی وزیر اعظم عمران خان واحد آدمی تھے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں یومیہ اجرت کمانے والوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ہم نے پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جس کی بدولت عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کورونا کے بعد معمولات زندگی کی طرف آنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

وزیر اطلاعات نے ایس او پی پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل خصوصاً ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ویکسین کے پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں۔ جتنی ویکسی نیشن ہو گی کورونا کے کیسز اتنی ہی تیزی سے نیچے آتے جائیں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے حج،عمرہ ریگولیشن ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ فائیوجی لائسنس کے متعلقہ امورکے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ چلغوزوں پر45فیصد ڈیوٹی کوختم کردیا گیا ہے۔ اب چلغوزے مہنگے نہیں ہوں گے۔ تمباکوکی قیمت245روپے مقرر کی گئی ہے۔ تمباکواگانے والے کاشت کاروں کے لیے بڑا ریلیف ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ مشینری کی35فیصد امپورٹ کا مطلب پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بہت گروتھ کرے گی۔ ساڑھے 3 ہزار ارب اوورسیزپاکستانی ملک بھجواچکے ہیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

فیصل واوڈا کی نااہلی کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری

Rauf ansari

حکومتی اقدام ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment