Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئین بنانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کرنے اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن عظیم ہستیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آئین پاکستان کا مسودہ تیارکیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم دستور ایک اہم دن ہے اور گزشتہ چند برسوں سے باقاعدہ طور پر منایا جا رہا ہے جسکی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا 1973کے آئین کے تحت وجود میں آیا جس میں تمام صوبائی اکائیوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے اور تمام معاملات پر ایوان بالا صوبوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ آئین کا مسودہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے پاس کیا گیا ۔ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کمی

Hassam alam

میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں

Hassam alam

پیٹ پھاڑنے والے آج گلے مل رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Hassam alam

Leave a Comment