Urdu
پاکستان تازہ ترین

تحریک طالبان کے قیدیوں کی رہائی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدیوں کی خاموش رہائی پر کھل کر سامنے آ گئی۔ ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایوان میں قرارداد جمع کرا دی۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک طالبان پاکستان کے درجنوں قیدیوں کی خاموش رہائی پر مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے اظہار تشویش کی قرارداد جمع کرا دی۔ قرارد داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک طالبان پاکستان کی لوگوں کی خاموش رہائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے تحریک طالبان کے 42 قیدیوں کو رہا کردیا ہے جبکہ ٹی ٹی پی کے 94 مزید قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ حکومت خفیہ طور پر مذاکرات کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو مکمل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ سانحہ اے پی ایس کے شہداءکے والدین نے بھی اس مذاکراتی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت تحریک طالبان پاکستان سے کیے معاہدے کی تمام شرائط پارلیمنٹ کے سامنے لائے۔

Related posts

فل کورٹ تشکیل نہیں دیا جاتا تو کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ

ibrahim ibrahim

شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز پیر کو جائےگی

Zaib Ullah Khan

حنا ربانی کھر سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Hassam alam

Leave a Comment