آرمی چیف سےتیونس کےسفیربورہین ال کامل کی ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےتیونس کےسفیربورہین ال کامل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور تیونس کے سفیر بورہین ال کامل کے درمیان ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینےکی خواہش کااعادہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تیونس کے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تیونس سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ۔مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امیدہیں۔

تیونس کےسفیربورہین ال کامل نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد دہرایا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More