Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

ترک صدر کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے میاں شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کرینگے

Rauf ansari

عمران خان روسی صدر کی دعوت پر رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے

Rauf ansari

آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Hassaan Akif

Leave a Comment