Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین دنیا

ٹوئٹر پر بھارتی سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کروانے کا انکشاف

ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف کا انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا۔

پاکستان مخالف مہم کے تانے بانے دشمن ملک بھارت تک سے جا ملے ہیں اور سرحد پار سے ٹوئٹرکی پیڈ مہم کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کے سیکیورٹی چیف نے بھارت اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا پول کھول دیا ہے، اور بتایا کہ بھارت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو اپنا ایجنٹ پے رول پر رکھنے پر مجبورکیا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر کے سیکیورٹی چیف نے معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اُٹھا دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ایجنٹ کے ذریعے ٹوئٹر یوزرز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔

بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس حوالے کسی بھی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Related posts

سابق حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی،مصدق ملک

ibrahim ibrahim

پی ایس ایل7:آج اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرکا ٹکراؤ

ibrahim ibrahim

عمران مافیا جیل جانے کی تیاری کریں، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

Leave a Comment