بارودی مواد کے دھماکے میں دو جوان شہید

ضلع دیر میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش جاری۔

ضلع دیر کے علاقے باروال میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں تیس سالہ سپاہی ساجد علی اور بتیس سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔ شہید سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں آپریشن جاری ہے اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More