Urdu
تازہ ترین کھیل

یو اے ای کے سفیر کی شعیب اختر سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سلیم الذہبی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سلیم الذہبی شعیب اختر کی رہائش گاہ پہنچیں اور ان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اماراتی سفیر نے شعیب اختر کی والدہ کے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کو گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ان کی تدفین اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی محمد خان۔ لیگی رہنما حنیف عباسی،کرکٹرراشد لطیف سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بھی اعتراف کیا ہے کہ عمران کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا، سرفراز چیمہ

Nehal qavi

اسلامو فوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے

Hassam alam

میاں چنوں: شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر جل گئے

Hassam alam

Leave a Comment