Urdu
تازہ ترین دنیا

متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ طور پر چھٹی کا دن مان لیا

دبئی : متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی کرتےہوئے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے ویک اینڈ کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس میں جمعہ کی سہ پہرسے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔

متحدہ عرب امارات عرب ممالک کا پہلا ملک ہے جہاں پانچ روز کے بجائے ساڑھے چار روزہ ورکنگ ویک ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں 15 سال پہلے جمعرات اور جمعہ کو وینک اینڈ کی چھٹی ہوتی تھی ، پھر 2006 میں ویکلی آف کو جمعہ اور ہفتہ کردیا گیا تھا، اب نئے اوقات کار کا اطلاق نئے سال سے کیا جائے گا۔

اس کا مطلب ہے کہ پیر سے جمعرات تک سرکاری کام کے اوقات صبح 7:30 سے دوپہر 3:30 بجے تک جبکہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی ٹائم ہو گا۔

Related posts

حصص بازار میں مندی، 100 انڈیکس میں 216 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

وزیر اعظم کل پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کرینگے

Hassaan Akif

قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Rauf ansari

Leave a Comment