اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دفتر پہنچیں۔ انہوں نے سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات کی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا چارج سنھبالنے پر مبارکباد دی ۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے باہمی تعاون اور کوپ 26 میں کیے گئے عزم اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش متعدد مسائل کو اجاگر کیا۔کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر ڈنمارک میں ہونے والی کوپ 27 میں شرکت کی دعوت دی ۔