Urdu
تازہ ترین دنیا

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بیلا روس میں ختم

ماسکو اور کیف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بیلا روس میں ختم ہوا۔دونوں ممالک کے وفود نے جنگ بندی کے لیے اپنی اپنی شرائط سے آگاہ کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے وفود بیلاروس کے سرحدی مقام پر مزاکرات کی میز پر بیٹھے ۔یوکرین کے صدر کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے بتایا کہ دونوں فریقین نے متعدد معاملات اور ان کے حل کے لیے گفتگو کی۔

روسی صدر کے معاون ولادیمیر میڈنسکی نے تصدیق کی کہ دونوں وفود نے ایسے نکات تلاش کیے جن پر مشترکہ اتفاق رائے پیدا کی جاسکتی ہے۔دونوں وفود کے درمیان پانچ گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی دوسری نشست جلد بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر ہوگی۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری

Hassam alam

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی، اسد عمر

Nehal qavi

کورونا وائرس سے مزید 7 اموات

Hassam alam

Leave a Comment