Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا

روس نے یوکرین پر حملہ کردیا، روسی صدر نےیوکرینی فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کابھی مطالبہ کیاہے اورکہاہےکہ روس کی فوجی کارروائی میں مداخلت کی کوشش کی نتائج سنگین ہوں گے۔

یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنےکااعلان کردیا،ویڈیوپیغام میں یوکرینی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے،یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر، بارڈر گارڈز پر میزائل حملے کیے ہیں، یوکرین کے متعدد شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں،صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تمام علاقوں میں مارشل لاء لگا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم مضبوط اور ہر چیز کے لیے تیار ہیں، جیت ہماری ہوگی۔

دوسری جانب یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،یوکرینی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسہ اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں، حملے بیلیسٹک اور کروز میزائلوں سے کیے گئے ہیں،دھماکوں کےباعث یوکرینی دارالحکومت کیف سائرن کی آوازوں سےگونج اٹھا،یوکرین نےمسافر پروازوں کے لیے فضائی حدود بندکردی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نےیوکرینی صدرسےرابطہ کرکےروسی حملوں کی مذمت کی ہے،امریکی صدر نے حمایت کی یقین دہانی کرائی اورصورتحال سے نمٹنےکےلیے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا،ٹوئٹر پیغام میں صدر بائیڈن نےکہا دنیا روس کا احتساب کرے گی،جی سیون ممالک کےرہنمااورامریکی اتحادی روس پرپابندیاں عائد کریں گے،دوسری جانب صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

Related posts

نانگا پربت پرکوہ پیمائوں کونکالنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری

Hassam alam

امریکا میں کورونا سے جا ں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Rauf ansari

امپورٹڈ حکومت معیشت کو سہارا نہیں دے سکے گی

Hassam alam

Leave a Comment