کیف: یوکرین نے اپنے 40 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ صدارتی اعلامیہ کے مطابق روسی حملے کے دوران اس کےچالیس سے زائدفوجی اور دس شہری مارےگئے ہیں۔
یوکرین کے صدارتی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ روسی حملے کے دوران 40 فوجی جبکہ 10 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے روس کےچھ لڑاکاطیارے مار گرائیں ہیں
دوسری جانب روس نے یوکر ین کے دعوے کو مسترد کردیا ۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ دشمن کو بھاری نقصان ہواہے۔