Urdu
تازہ ترین دنیا

بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرینی گندم کی اولین کھیپ برآمد کی جا رہی ہے

ترک وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرینی گندم کی اولین کھیپ برآمد کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ممکن ہو سکا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یوکرین سے اب تک 14 بحری جہاز روانہ ہو چکے ہیں۔ روس کے ساتھ طے پانے والی معاہدے کے تحت یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات کی بحالی ممکن ہوئی۔ روسی یوکرینی جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرینی زرعی اجناس کی برآمدات کا سلسلہ گزشتہ پانچ ماہ سے تعطل کا شکار تھیں۔

ترکی کے ساتھ اقوام متحدہ کی ثالثی میں یہ معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا۔ یوکرین اور روس کی جنگ کےباعث اناج کی سپلائی بند ہو جانے سے کئی ملکوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی۔

Related posts

جنوبی پنجاب میں کپاس کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں، گورنر پنجاب

Zaib Ullah Khan

ورزش اور تفریح ایک ساتھ، فٹنس بائیک میں 55 انچ کا ایل ای ڈی نصب

Rauf ansari

بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment