وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ایک دھیلا بھی نہیں دیا، عمر سرفراز چیمہ

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کر رہی ہے، وفاق کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ایک دھیلا بھی نہیں دیا گیا، پنجاب حکومت اپنے تئیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سو سے زیادہ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے وفاق کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ایک دھیلا بھی نہیں دیا گیا۔ وفاقی حکومت پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ شہباز شریف پاکستانیوں کو سیلاب کی مصیبت میں چھوڑ کر قطر میں عیاشیاں کررہا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو تیز تر کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سو سے زیادہ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو تین وقت کا کھانا, صاف پانی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت کے ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر گھرانوں کی تعداد 641 ہے۔ پنجاب حکومت نے فوج, ریسکیو 1122 اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب میں پھنسے 42 ہزار 146 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ دور دراز اور کٹھن علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب متاثرین تک خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔ چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More