Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بلایا گیا۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن امن کو موقع دیں۔

سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا ۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹریس نے روس سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکے۔روسی سفیر برائے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل اکاون کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں بیان دیا ہے کہ روس کو جنگ سے روکنا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے۔امریکی سفیربرائےیواین کا نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں جبکہ پیوٹن نے جنگ کا پیغام دیا ہے۔برطانوی سفیرنے کہا کہ مشرقی یوکرین میں روسی فوجی کارروائی بلا اشتعال اور بلا جواز ہے۔

Related posts

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی

Hassam alam

معاملے پر درمیانی راستہ نکالا جاسکتا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

Hassam alam

شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے مدد کی اپیل

Hassaan Akif

Leave a Comment