Urdu
تازہ ترین دنیا

اقوام متحدہ کی کشمیری سماجی رہنما خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے انسانی حقوق کے رہنما خرم پرویز کو گرفتار کرلیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو سری نگر سے گرفتار کیا۔ انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کی نمائندہ میری لالور نے خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت کی۔

جنیوا میں میری کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ بھارتی حکام خرم پرویز کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات قائم کریں گے۔ میری کا کہناتھا کہ خرم پرویز دہشتگرد نہیں انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان اور دیگر جماعتوں کے ترجمانوں علیحدہ بیانات میں خرم پرویز کی گرفتاری کی مذمت کی۔ اور کشمیری قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، 173 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

وزیرخارجہ سے ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

Rauf ansari

کورونا وائرس سے انتالیس افراد جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment